پیر 29 اپریل 2024

غنڈے درباری دھمکیوں پر اتر آئے : شہباز گل

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آقاو¿ں کی جائیدادیں بچانے کیلئے غنڈے درباری دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے گزشتہ 30 سال میں مال اکٹھا کرنےکی سیاست کی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ نااہل لیگ رانا ثنا اللہ اور گلوبٹوں جیسےغنڈوں کاجتھہ ہے، پنجاب پولیس کو جاتی امرا پولیس بنانیوالے سرکاری افسران کو دھمکا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک پر حملےاوردھمکیاں ن لیگ کا وتیرہ ہے، کرپشن کا جواب دینے کے بجائے دھمکیوں سے کام چلنے والا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیرجمہوری سیاست کو پروان چڑھانے والے سب سے بڑے ملک دشمن ہیں۔

Facebook Comments