پیر 29 اپریل 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیرضیااللہ بنگش نے استعفیٰ کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی

پشاور(دھرتی نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے مشیر ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ حلقےکی ذمہ داریاں بہت ہیں اورمیں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں اس وجہ سے مشیر کے عہدے سے استعفی دیا۔

 ضیا اللہ بنگش سمیت خیبر پختونخوا کے تین وزا نے استعفے وزیر اعلی کو بھجوائے ہیں۔تینوں وزرا کے استعفے وزیراعلی ہاؤس کو موصول ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے ضیاء اللہ بنگش کا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اس حوالے سے جلد فیصلہ کریں گے۔

 واضح رہے کہ ضیاء اللہ بنگش کے پاس سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے تھے۔

Facebook Comments