پیر 29 اپریل 2024

شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کا ’نادر مشورہ‘ دے دیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق زیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزراء کے قلمدانوں کی تبدیلی سےمہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکتی،مہنگائی کنٹرول کرنےکےلئےپالیسیوں کاتسلسل ضروری ہے،وہ وقت دورنہیں جب ملکی معیشت تباہ کرنے والوں کا احتساب ہو گا ۔

vمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی اورکہا کہ یہ ایک نااہل حکومت ہے ، ہمارے دور کے منصوبوں پر ہی سلیکٹڈ نمائدے کام کر لیتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، پنڈی کہوٹہ روڈ، سہالہ فلائی اوور اور کہوٹہ بائی پاس کیلیے مختص رقم کا روکا جانا افسوسناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے لیکن انہیں ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہو گا ۔

Facebook Comments