پیر 29 اپریل 2024

کیا مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی کوئی گنجائش ہے؟ شیخ رشید نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا ہےمریم کے باہر جانے کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے، ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہے۔ مریم نواز نے خود بھی کہا ہے کہ وہ باہر نہیں جائیں گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سیاسی سوچ انہیں معلوم نہیں ہے، عید کے بعد بھی ان لوگوں کوزیادہ رسپانس نہیں ملےگا۔

Facebook Comments