منگل 14 مئی 2024

گزشتہ 9ماہ میں پاکستانیوں نے کتنے ارب کے موبائل فون درآمد کئیے؟ محکمہ شماریات نے اعداد وشمار جاری کردئیے

اسلام آباد(دھرتی نیوز )پاکستان میں گزشتہ نو ماہ میں سمارٹ فونز کی درآمد میں 56 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ کے دوران 248 ارب روپے مالیت کے موبائل فونز امپورٹ کیے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں روپے میں 62 فیصد زیادہ ہیں۔مجموعی طور پر گزشتہ سال کے مقابلے میں موبائل فونز کی درآمد پر 95 ارب روپے اضافی خرچ کیے گئے۔گزشتہ مالی سال ابتدائی 9 ماہ میں 153 ارب کے موبائل درآمد کیے گئے۔ صرف مارچ 2020 میں 35 ارب 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کے موبائل فونز درآمد ہوئے۔

Facebook Comments