منگل 14 مئی 2024

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 19 اپریل کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ ان کے خلاف درخواست جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی۔

خیال رہے کہ سرینا عیسیٰ نے قاضی فائز عیسیٰ کو “انڈر ٹرائل جج” قرار دینے پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

Facebook Comments