منگل 14 مئی 2024

پنجاب حکومت نے اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(دھرتی نیوز) پنجاب بھر کے اساتذہ میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لئے تین روزہ آن لائن ٹریننگ کروانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق قائداعظم اکیڈمی ترقی و تعلیم کی جانب سے پنجاب کے پرائمری اساتذہ میں قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے تین روزہ تربیتی رکشاپ ہوگی۔پنجاب بھر کے پرائمری اساتذہ کو 19 سے 21 اپریل تک آن لائن تربیت دی جائے گی۔ تین روزہ آن لائن تربیت قائداکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فراہم کرے گا۔ تربیت حاصل کرنے والے ماسٹر ٹریننرز اپنے اضلاع کے پرائمری اساتذہ کو تربیت دیں گے۔کورس کوآرڈنیٹر محمد عامر کا کہنا ہے تربیت دینے کا مقصد پرائمری اساتذہ میں قائدانہ صلاحتیں پیدا کرنا ہے۔

Facebook Comments