منگل 14 مئی 2024

رحمت العالمین سکالر شپ کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرنا ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

لاہور(دھرتی نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے کہاہے کہ پنجا ب میں نادار ااور ذہین طلبہ کے لئے رحمت العالمین سکالر شپ پروگرام کامیابی سے جاری ہے،سکالر شپ کے اجرا کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

مراعات یافتہ اور محروم طبقات کے درمیان معاشی تفاوت کم کرنا چاہتے ہیں،سکالر شپ سے نادار طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں،سکالر شپ کے تحت وظائف کی منصفانہ اور شفاف تقسیم یقینی بنائیں گے۔طلبہپی آئی ٹی بی کی ویب پورٹل پر گھر بیٹھے سکالر شپ کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا50فیصد سکالر شپ ضرورت مند بچوں کے دیا جائے گا، انٹرمیڈیٹ سکالر شپ میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر دیا جائے گا جس کی مد میں ہر سال 700ملین روپے ا دا کئے جائیں گے۔پروگرام سے درجہ چہارم تک سرکاری ملازمین کے بچے میں مستفید ہو سکتے ہیں۔

Facebook Comments