منگل 14 مئی 2024

پنجاب حکومت اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں

لاہور(دھرتی نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں، انہوں نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

Facebook Comments