منگل 14 مئی 2024

وہ پولیس افسر جس نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کر دی، ہرکوئی داد دینے پر مجبور

وہاڑی (دھرتی نیوز) مظاہرین کے ہاتھوں پیٹی بند بھائیوں کی شہادت کے باوجود گرفتار مظاہرین کو پولیس لائنز میں اکٹھا کیا، ایک ساتھ بیٹھ کر سحر اور افطار کیا، وہاڑی پولیس کی جانب سے صبر و تحمل کے مظاہرے نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

دھرنوں کے دوران پولیس کے جوانوں کو بے دردی سے مارا پیٹا گیا لیکن وہاڑی پولیس نے حسن سلوک اور ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار مظاہرین کے لیے افطاری اور سحری کا اجتماعی اہتمام کیا۔پولیس نے پُر تشدد مظاہروں کے دوران پکڑے جانے والے مظاہرین کو پروٹوکول کے ساتھ پولیس لائنز میں اکٹھا کیا، تشدد کا نشانہ بننے والے اہلکار گرفتار افراد کے ساتھ ایک میز پر بیٹھے، پولیس اور ملزمان نے اکٹھے سحری کی اور بعد میں ملزمان کو باقاعدہ افطاری بھی کروائی گئی، اس موقع پر گرفتار افراد شرمسار نظر آئے۔

 مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے تو جو کرنا تھا سو کیا لیکن پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے اخلاقی برتری کی اچھی مثال قائم کی ہے۔

Facebook Comments