پیر 20 مئی 2024

مسئلہ حل کرنے کی پوری سعی کی، کوشش کریں ہمارے کسی عمل سے پاکستان کو نقصان نہ پہنچے ، شیخ رشید

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے مسئلہ حل کرنے کی پوری کوشش کی ، مسئلہ ایسے حل کریں کہ ہمارے کسی عمل سے پاکستان کو نقصان نہ پہنچے ، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ، اللہ نے اس قلعے کی چوکیداری کی ذمہ داری عمران خان کو دی ہے ۔

  دھرتی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ اس ملک میں ٹانگ کھینچنے والوں کی کمی نہیں ،جن کے عقیدے نہیں ملتے وہ بہانے اور موقع کی تلاش میں رہتے ہیں ،اللہ نیتوں کا پھل دیتا ہے اور آپ کو نیتوں کا پھل مل رہاہے ،بعض لوگ اسلام کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں ، بعض اسلام آباد کی طرف صرف ترسی ہوئی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،لوگ باتیں کرتے ہیں مگر عمران خان سارے کام کرتا ہے ، 35 کلو میٹر لمبی سڑک اور دو ڈیم بنا رہے ہیں۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اللہ نے عمران خان پر احسان کیا کہ اس کو تھکی ہوئی اپوزیشن دی جس کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے اور پلگ میں کچرا ہے ، اپوزیشن کی لائن اور لینتھ بھی ٹھیک نہیں ، اللہ خان صاحب سے کام لے رہا ہے ۔

Facebook Comments