پیر 20 مئی 2024

سابق آئی جی ناصر درانی کے انتقال پر جہانگیر ترین نے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا ناصر درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جہانگیر ترین نے کہا کہ انہیں اپنے قریبی دوست ناصر درانی کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا ہے۔ وہ ایک شاندار پروفیشنل تھے جنہوں نے بطور آئی جی خیبر پختونخوا کی پولیس کو بدل کر رکھ دیا۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو اس عظیم نقصان سے نبرد آزما ہونے کی ہمت دے۔ آمین۔

خیال رہے کہ سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کا آج لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوا ہے۔ وہ گزشتہ 10 روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہیں طبیعت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

 

Facebook Comments