پیر 20 مئی 2024

ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ،شیخ رشید بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(دھرتی نیوز) سینیئر صحافی اور سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدبھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان پر حملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے معروف صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئےفوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔شیخ رشید احمد نے آئی جی پولیس اسلام آباد کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹیلی فون کیا اور حملے کی تمام تصیلات معلوم کیں ۔انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دے دیا ہے۔

 واضح رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں ابصار عالم پر آج اس وقت حملہ ہوا جب وہ اپنے گھر کے قریب ایف الیون پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں ٹارگٹ کرتے ہوئے فائرنگ کردی،پیٹ میں گولی لگنے کے بعد ابصار عالم کو ایک پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال شفٹ کیا گیا، اس دوران انھوں نے ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کروایا جس میں ابصار عالم کا کہنا تھا کہ ’میں چہل قدمی کر رہا تھا، مجھے کسی نے گولی مار دی ہے، پیٹ میں میری پسلیوں میں لگی ہے،میں حوصلہ نہیں ہارا اور نہ میں حوصلہ ہاروں گا،یہ میرا پیغام ہے ان لوگوں کو جنھوں نے مجھے گولی مروائی ہے، میں حوصلہ چھوڑنے والا نہیں ہوں اور نہ ان چیزوں سے ڈرنے والا ہوں۔

Facebook Comments