پیر 20 مئی 2024

پنجاب حکومت کی 16 افراد کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش

لاہور(دھرتی نیوز )پنجاب حکومت نے 16 افراد کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کر دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد 16 افراد کے نام سول ایوارڈز کیلئے حکومت پاکستان کو ارسال کر د یئے گئے۔

 فہرست میں معروف شاعر امجد اسلام امجد ، مرحوم آئی اے رحمٰن ، وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر کنول امین سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سابق پرنسپل ایچی سن کالج فقیر سید اعجاز الدین ، پرنسپل اینوائرنمنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد رشید، انیس ناگی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد،مصور محمد جاوید ،ڈاکٹر خواجہ عبد الحی،محفوظ الرحمٰن،انجنیئر سید محبوب علی زیدی، ڈاکٹر محمد شکیل پتافی، ڈاکٹر عبد الحی ،شاہد زیدی، سابق پرنسپل این سی اے ڈاکٹر سلیمہ ہاشمی، راشد علی رانا کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

Facebook Comments