پیر 20 مئی 2024

جمعہ کے روز مزید پابندیاں لگائیں گے،بڑے شہر بند کرنے پڑ سکتے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال اچھی نہیں ،حالات خراب ہیں ، جمعہ کے روز مزید پابندیوں سے آگاہ کیا جائے گا، حالات ایسے ہی رہے تو بڑے شہر بند کرنے پڑ سکتے ہیں ۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ جب سے کورونا پاکستان آیا ،رواں ہفتے میں اموات سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں، ابھی بڑے شہروں کو بند نہیں کر رہے ، چند دن کی گنجائش ہے ، اگر ہم نے وباءکا توڑ نہ کیا تو ہمیں پابندیاں بڑھانا پڑیں گی ، وفاق صوبوں کی مدد کیلئے کھڑا ہے ۔

 اسد عمر کا کہنا تھا کہ قوم ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہی ، کئی شہروں میں وینٹی لیٹرز 80فیصد زیر استعمال ہیں ، آکسیجن کی کل پیداوار کا 90 فیصد استعمال ہو رہا ہے ، ہسپتالوں میں بے حد دباو ہے ، معاملات صرف پاکستان میں نہیں پورے خطے میں خطرناک ہیں ، ایران میں دو ماہ قبل روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد سات ہزار 900 تھی جو گزشتہ روز 25 ہزار سے زائد رپورٹ ہوئے ، اموات کی تعداد بھی 68 سے بڑھ کر 300 سے زائد تک پہنچ چکی ہیں ۔

اسد عمر نے کہا کہ بھارت میں دو ماہ قبل روزانہ کی بنیاد پر قریب 14 ہزار کیسز رپورٹ ہوتے تھے جو گزشتہ روز پونے تین لاکھ تک رپورٹ ہوئے ، بھارت میں روزانہ اوسطا اموات بھی 90سے بڑھ کر 1761تک پہنچ گئی ہیں ۔

Facebook Comments