جمعرات 02 مئی 2024

شاہد خاقان عباسی دوٹکے کی تحقیق کرلیا کریں، اسد عمر

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی و زیر اسد عمر نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی دو ٹکے کی تحقیق کر لیا کریں ، سارے پاکستان میں ویکسین کا شیڈول دیا جا چکا ہے ۔

  دھرتی نیوز کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں خریدی گئی ویکسین آچکی ہے ، شاہد خاقان کم از کم میڈیا کی رپورٹس ہی دیکھ لیا کریں ۔

واضح رہے کہ آج صبح مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور حکومت خیرات سے ویکسین لگوا رہی ہے ۔

ایوان کا تقدس سب پر لازم ، اپوزیشن سن لے اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں:سردار عثمان بزدار
مسلم لیگ ن کے رہنماء کا کہنا تھا کہ کورونا کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستانیوں کو دوسرے ممالک کے سفر سے روک دیا جائے گا۔یہ واحد ملک ہے جہاں عوام اپنے پیسوں سے ویکسین لگوا رہے ہیں ۔

Facebook Comments