بدہ 08 مئی 2024

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیات میں بہتری کا معاہدہ تیار، تفصیلات پاکستان کو بھجوادی گئیں

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیات میں بہتری کیلیے معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے اور سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں جس کے بعد معاہدہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیات میں بہتری کا معاہدہ تیار ہوگیا ، سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان گرین انیشیئٹو کی منظوری دے دی۔گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے ہیں اور سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں۔

 یاد رہے مارچ کے آخر میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ‏ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا تھا کہ عہد کیاگیاپاکستان ‏اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے۔

Facebook Comments