پیر 20 مئی 2024

مشکل وقت میں ہماری دعائیں ہندوستان کے شہریوں کےساتھ ہیں ، فواد چودھری

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھارت میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں ہندوستان کے شہریوں کے ساتھ ہیں ۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کاکہنا تھا کہ خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو ۔ آمین ۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس خطرناک ترین صورتحال اختیار کر چکا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر کورونا مثبت کیسز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں ساڑھے تین لاکھ کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

 اسی طرح بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں رپورٹ ہو رہی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2600افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

Facebook Comments