اتوار 19 مئی 2024

شاہد خاقان عباسی کا اپوزیشن کو بولنے کے لیے کم وقت دینے کا الزام، فرخ حبیب اسمبلی کے اعداوشمار سامنے لے آئے

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر اپوزیشن کو بولنے کے لیے کم وقت دینے کا الزام لگانے پر فرخ حبیب قومی اسمبلی کے اعداوشمار سامنے لے آئے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’شاہد خاقان عباسی کا جھوٹ پکڑا گیا موصوف اسپیکر اسد قیصر کیساتھ بدتمیزی کے دفاع میں کہہ رہے تھے وہ اپوزیشن کو بولنے کا موقع نہیں دیتے ،جبکہ اسپیکر نے پچھلے ڈھائی سال میں اسمبلی میں سب سے زیادہ debate کا ٹائم اپوزیشن کو دیا۔اپوزیشن 243 گھنٹے اور حکومتی اتحاد کو 234 گھنٹے ملے۔‘

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دیدی
واضح رہے کہ چند روز قبل سپیکر قومی اسمبلی اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان قومی اسمبلی میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر شاہد خاقان عباسی نے ان کو جوتا مارنے کی دھمکی بھی دی۔

Facebook Comments