پیر 20 مئی 2024

بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں پر افسوس ہے، شہبازشریف

لاہور(دھرتی نیوز ) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر بے حد افسوس ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھاکہ بھارت سے آنے والے روح فرسا مناظر ہر صاحب دل کو غمزدہ کرنے کا باعث ہیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔عالمی وباءانسانیت کا قتل عام کررہا ہے۔ ہمیں بحیثیت انسان دیگر بے بس انسانوں کی زندگیوں کے احترام اور انہیں بچانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی طرف آنا ہوگا۔

 شہبا ز شریف نے مزید کہاکہ اس مشکل صورتحال سے انسانیت کو نجات ملے۔

Facebook Comments