پیر 20 مئی 2024

قائد اعظم کے وژن کو آگے بڑھانے کی امید عمران خان ہیں ، فواد چودھری

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے آج سے 25سال قبل پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی تھی ، قائد اعظم کے وژن کو آگے لے جانے کی امید عمران خان ہیں ۔

 اپنے ویڈیو پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کی بنیاد ہی نئے پاکستان پر رکھی گئی تھی ،لاہور کا 2011کا جلسہ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، پی ٹی آئی آج غریب اور متوسط طبقے کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے دو پارٹی سسٹم کے خلاف جدو جہد کا آغاز کیا ، وہ چاہتے تو مشرف سے ڈیل کر کے وزیر اعظم بن سکتے تھے ، عمران خان کا خواب جدید اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہے۔

Facebook Comments