پیر 20 مئی 2024

جس پاکستان میں ہم رہتے ہیں وہاں کا ہر پاکستانی پریشان ہے ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس پاکستان میں ہم رہتے ہیں وہاں کا ہر پاکستانی پریشان ہے ،چینی آج بھی 115روپے فی کلو گرام مل رہی ہے ۔

  دھرتی نیوز  کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فرمایا ملک ترقی کر رہا ہے ، حالات یہ ہیں کہ بیروزگاری بڑھ رہی ہے ، معیشت تباہ ہو رہی ہے ،حکومت کی آمدنی وہیں ہے اور اخراجات بڑھ رہے ہیں ،ملک میں احتساب کا نظام آگے بڑھ رہا ہے ۔کرپشن سے چھوٹی سے چھوتی نوکری بھی محفوظ نہیں ،یہ ملکی تاریخ کی بد ترین حکومت ہے ۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر زور مختلف بیانا ت سامنے آتے ہیں ،یہ ایک ایک مسئلہ تھا جس پر پوری قوم متفق تھی ،، اب یہ سب سے ز یادہ متنازعہ مسئلہ بن گیا ہے ۔

Facebook Comments