پیر 20 مئی 2024

وزیراعظم سے جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز )وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

 دھرتی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے عمران خان سے جسٹس ساحرعلی، تصدق جیلانی اور ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔ جسے وزیرا عظم نے مسترد کر دیا ہے۔عمران خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہو گا۔

دوسری جانب وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، انہوں نے یقین دلایا ہے کہ کسی سے زیادتی نہیں ہو گی۔وزیراعظم عمران خان نے معاملات کے حل کیلئے وقت مانگا ہے۔ عمران خان نے کہا جہانگیر ترین کیس کی خود مانیٹرنگ کروں گا ہمیں اپنے کپتان پر پورا یقین ہے۔

Facebook Comments