پیر 20 مئی 2024

جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچانے کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچانے کے لیے سینیٹر علی ظفر کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق ہم خیال گروپ کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ میں سے بہت لوگ بعدمیں تحریک انصاف کاحصہ بنے۔صرف وزیر اعظم رہنے کیلئےحق کاساتھ چھوڑ دوں توایسانہیں ہوگا۔راجہ ریاض کی جانب سے سینیٹر علی ظفر کی نامزدگی پر اعتراض کیا گیا تاہم وزیر اعظم نےسینیٹر علی ظفر کی نامزدگی پر راجہ ریاض کا اعتراض مسترد کردیا۔سینیٹرعلی ظفر ہم خیال گروپ کےتحفظات سن کر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔سینیٹر علی ظفر ایف آئی اےمقدمات کا بھی جائزہ لے کر رائےدیں گے۔

Facebook Comments