پیر 20 مئی 2024

این سی او سی کا اجلاس، لاہور کی کونسی بڑی مارکیٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟ بڑی خبر

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں مصری شاہ کی سکریپ انڈسٹری کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جبکہ 40 سے 49 سال عمر کے افراد کی تین مئی سے ویکسی نیشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ ہو گیاہے ۔دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر بین الاقوای پروازیں کمی کی جارہی ہیں ، پاکستان آنے والی مسافرپروازوں کو پانچ مئی سے بیس مئی تک کم کیا جائے گا ۔پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق فیصلے پر 18 مئی کو دوبارہ غور کیا جائے گا ، مسافر پروازوں کے متعلق تفصیلی ہدایات سول ایوی ایشن اتھارٹی جاری کرے گی ۔ اجلاس میں چھ ہزار میٹرک ٹن آکسیجن کی درآمد اور پانچ ہزار آکسیجن سلینڈر کی درآمد کا اجازت نامہ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ 20 کریو جینک ٹینکس کا درآمدی اجازت نامہ بھی منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

Facebook Comments