پیر 20 مئی 2024

ہماری حکومت نے پسماندہ علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا، اسد عمر

سکردو(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔گلگت بلتستان سے خوبصورت علاقہ دنیا میں کہیں نہیں۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان علاقے کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں اور ان کے انتخاب پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے 370 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، کراچی،بلوچستان،اندرون سندھ کے بعدیہاں ترقیاتی پیکج کااعلان کیاگیا ہے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کام جاری ہے، سکردو اور چلاس میں ہسپتالوں کو بہتر کررہے ہیں،بجلی کے نظام کےلئے 9منصوبے اورسڑکوں کے پانچ بڑے منصوبے ہیں۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے اور ان کا ویژن ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی دی جائے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنانا ہے۔

Facebook Comments