پیر 20 مئی 2024

“عمران خان کسی بھی وقت اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں” اسد عمر کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی وقت اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان اس سوچ کے آدمی ہیں کہ اگر وہ یہ محسوس کریں کہ ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں تو وہ کرسی سے چمٹے نہیں رہیں گے۔ اگر انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا تو وہ جب بھی مناسب سمجھیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ انہیں عمران خان کے بارے میں کوئی شک شبہ نہیں ہے، وہ اگلے چھ ماہ، ایک سال یا دو سال میں کبھی بھی اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔ عمران خان حکومت میں صرف طاقت کے حصول کیلئے نہیں آئے ، اگر انہیں اپنے منشور پر عملدرآمد کا فری ہینڈ نہیں دیا گیا تو وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا چارج سنبھال لیا
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اپوزیشن صرف مہنگائی ہے۔ انہوں نے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کو ہدایت ہے کہ مہنگائی کنٹرول کریں۔

Facebook Comments