جمعہ 26 اپریل 2024

یہ آیت لکھ لیں اور تیل میں ڈال کر مالش کریں

جوڑوں کا درد ایک موذی اور تکلیف دہ مرض ہے جس میں جوڑوں کی جھلیاں سخت ہو کر ہڈیوں کی شکل اختیار کرنے لگتی ہیں۔جوڑوںپر ورم آ جاتا ہے۔مرض کی شدت میں جوڑ حرکت کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور ہڈیاں ٹیڑھی ہو جاتی ہیں۔ گنٹھیا کا زیادہ تر اظہار کہنی،گھٹنے اور ٹخنے کے جوڑ سے ہوتا ہے، یہ مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔اسی طرح نقرص یا چھوٹے جوڑوں کا درد ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کے جوڑ ،انگوٹھے کے جوڑ وغیرہ سے ظاہر ہوتاہے۔نقرص عورتوں کی نسبت مردوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے اور مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم از کم کیا جاسکتا ہے تاہم اکثر لوگ اس جان لیوا مرض کی علامات کو دیگر طبی مسائل سمجھ لیتے ہیں اور علاج میں تاخیر ہوجاتی ہے۔آج ہم آپ کیلئے فالج لقوہ جوڑوں جسم کے تمام جسم کے درد کیلئے اور مرض کیلئے بے حد مجرب علاج لیکر یہ روحانی علاج ہے آپ نے چھوٹی سی آیت مبارکہ کو پڑھ کر لکھ کر تیل میں یا جو دوائی استعمال کررہیں اس میں ڈال لینی ہے یہ بہت مجرب عمل ہے انشاء اللہ آپ اس سے ضرور فائدہ حاصل کریں گے ۔

آپ کے کسی عزیز کو فالج لقوہ جوڑوں کا درد یا جسم کا کسی بھی قسم کا درد ہے آپ تیل کی مالش دن میں دومرتبہ کریں گے تو انشاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا درد روز بروز ختم ہوتا جارہا ہے بہت آسان سا عمل ہے آپ خود بھی کرلیں کوئی آپ کو کرکے دیدے دونوں صورت میں فائدہ مند ہوگا ۔آپ نے سورۃ بنی اسرائیل کی 105نمبر آیت مبارکہ وبالحق انزلنہ وبالحق نزل وما ارسلنک الا مبشرا ونذیرا۔بے حد چھوٹی آسان سی آیت ہے آپ نے اس کو تین مرتبہ پڑھ کے تیل پر دم کرنا ہے اور تین مرتبہ بمعہ بسم اللہ لکھ کر اس تیل میں ڈال لینا ہے اور تیل کی مالش کرنا شروع کردینی ہے دن میں دو مرتبہ کرنی ہے کسی قسم کا بھی درد ہے آپ نے یہ تیل اس پر لگانا ہے اللہ کے حکم سے آپ کو شفاء مل جائیگی ۔ آپ یہ عمل خود بھی کریں اوردوسروں کو بھی بتائیں ۔اللہ کے حکم سےوہ بھی شفاء یاب ہوجائیگا ۔سرسوں کا تیل وزن کم کرنے میں معاون ہوتا ہے، کیوں کہ اس میں کئی وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو جسم کی چربی کو پگھلانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ دمہ اور ہڈیوں کے انفیکشن کے علاج میں بھی مدد کرتا ہے، سینے پر سرسوں کے تیل کی مالش کرنی چاہیے اس سے پھیپھڑوں میں آکسیجن کے بہاؤ میں آسانی رہتی ہے

۔شہد کے ساتھ ایک چائے کا چمچ سرسوں کا تیل لیا جائے تودمہ کی بیماری سے نجات ملتی ہے۔ بہتر ہے کہ اس معاملے میں اپنے معالج سے مشورہ بھی کر لیا جائے۔سرسوں کا تیل کینسر کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں، گلوکوزینولائٹس کے علاوہ یہ کینسر کے ٹیومر کی تشکیل کو کم کرتا ہے جو نظام انہضام اور بڑی آنت کو متاثر کرتا ہے۔کچھ طبی مطالعات میں بڑی آنت ، اور مثانے میں کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو کم کرنے اور انھیں پھیلنے سے روکنے میں سرسوں کے تیل کی تاثیر کو 35 فیصد تک ثابت کیا گیا ہے۔ اس کےاندر اینٹی آکسیڈینٹ اور گلوکوسینولائٹس کی موجودگی ضرور ہے، لیکن آپ کو اس کے استعمال سے قبل کسی ماہر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ روزانہ اس کی مقدار کے استعمال کے بارے میں درست معلومات حاصل کرسکیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Facebook Comments