پیر 20 مئی 2024

پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ایک اور موقع فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کو ایک اور موقع فراہم کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عید کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا، پاکستان میں سیاسی اور معاشی حوالے سے عدم استحکام ہے،پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ایک اور موقع دیں گے، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو کہیں گے کہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔

Facebook Comments