پیر 20 مئی 2024

کورونا ایس اوپیز،این سی او سی کا اسلام آباد میں سخت اقدامات کا اعلان

اسلام آباد(دھرتی نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے وفاقی دارالحکومت میں 8 تا 16 مئی کے دوران نقل وحرکت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کردیا ۔

 این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 8 سے 16 مئی کے دوران تمام مارکیٹیں، مراکز، تجارتی، مالز، ، بزنس شاپز، دیگر دکانیں بند رہیں گی، تاہم ادویات، اشیائے ضروریہ، سبزی، پھل، پیٹرول پمپ، کھلے رہیں گے۔متعلقہ تاریخوں کے دوران شہر میں کوئی چاند رات بازار بھی نہیں لگے گا، تمام مہندی کے سٹالز، جیولری، کپڑوں سمیت دیگر تمام بازار بند رہیں گے۔

 این سی او سی کے مطابق شہر میں انٹرا ٹرانسپورٹ سروس، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، شہر کو ا?نے اور جانے والی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ تاہم اس کا اطلاق ٹیکسی، رکشہ اور پرائیوٹ گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔ تاہم 50 فیصد کے تحت لوگوں کی گنجائش کو یقینی بنایا جائے۔

Facebook Comments