پیر 20 مئی 2024

کل پہلی بار ایک دن میں ویکسین لگانے کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ، اسد عمر

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کل پہلی بار کسی بھی ایک دن میں ویکسین لگانے کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی، کل ایک لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کل پہلا دن تھا کے 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید161 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعدملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار310 تک پہنچ گئی جبکہ 3ہزار377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار523 ہو گئی ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 37ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.98فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 87 ہزار 953 ہے اور 7 لاکھ 28 ہزار 44 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments