پیر 20 مئی 2024

پاک فوج کو لانے کے بعد ایس او پیز پر عملدرآمد میں کتنی بہتری آئی ؟ اسد عمر نے تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد (دھرتی نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے فوج کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ایس او پیز کی تعمیل پر مبنی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں اسد عمر کا کہناتھا کہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور فوج کی تعیناتی سمیت مضبوط نفاذ کے اقدامات سے ایس او پیز میں بہتری آئی۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح پرایس او پیز کی اوسط تعمیل دگنی ہوئی ہے، قومی سطح پر ایس او پیز کی تعمیل 25 اپریل کو 34 فیصد تھی اور 3 مئی کو 68 فیصد ہوگئی جب کہ عید تک ایس او پیز کی تعمیل کی سطح کو برقرار اور استوار رکھنے کی ضرورت ہے۔

 اسد عمر کہنا تھاکہ ایس او پیز پر 3 مئی تک عملدرآمد سب سے زیادہ 88 فیصد وفاق میں ہوا اور سب سے کم ایس او پیز پر عمل درآمد سندھ میں 45 فیصد رہا جب کہ پنجاب میں 69 ،کے پی 66 اور بلوچستان میں 63 فیصد عملدرآمد ہوا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ دوسرے نمبر پر آزاد کشمیر میں ایس او پیز پر 82 فیصد عملدرآمد کیا گیا اور گلگت بلتستان میں کورونا ایس او پر 62 فیصد عملدرآمد کیا گیا۔

Facebook Comments