ھفتہ 27 اپریل 2024

کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر:سندھ کے سیاحتی مقامات بند

(دھرتی نیوز)سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے کے تمام سیاحتی مقامات ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق سندھ بھر کے تمام سیاحتی مقامات 8 مئی سے لے کر 15 مئی تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بند کیے گئے مقامات میں کینجھر جھیل، گورکھ ہل اسٹیشن، موہن جو دڑو اور محکمہ سیاحت کے تمام رزارٹس شامل ہیں۔

Facebook Comments