بدہ 08 مئی 2024

عید الفطر کی آمد ،خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

پشاور(دھرتی نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے عیدا لفطر کی آمد کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے جبکہ خیبر پختونخوا پولیس محکمہ صحت ،ریسکیو1122کے چھٹیاں بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق صوبائی محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سےعیدالفطر کےلئےسیکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئےتمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی اوز کو اس سلسلے میں آگاہ بھی کردیا ہے اور کہا ہے عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے لئے موثر ترین انتظامات کئے جائیں۔خیبر پختونخوا میں امن وامان کی نازک صورتحال کے باعث عید الفطر پر سات حساس اضلاع کی حساس ترین عبادت گاہوں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے، عید گاہوں اور حساس ترین عبادت گاہوں کے باہر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہوںگے۔ عید الفطر کے سیکیورٹی پلان پر سختی کے عملدرآمد کیا جائے۔

Facebook Comments