پیر 20 مئی 2024

پہلے سے زیادہ خطر ہ دروازے پر دستک دے رہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد(دھرتی نیوز ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی اوسی) اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوان پہلے سے زیادہ خطرہ ہمار ے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ جانتے ہیں کہ آج سے 16مئی تک لگائی جانے والی پابندیوں سے عوام کومشکلات ہوں گی مگر خطے میں وائرس کے انتہائی خطرناک پھیلاﺅ کے باعث یہ فیصلہ کرنا ناگزیر تھا۔بھارت میں کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال عالمی سرخیوں کی توجہ بنی رہی ہے،پڑوسی ملک میڈ کل بھی چار لاکھ سے زیادہ کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ چار ہزار سے زیادہ اموات سامنے آئی ہیں۔

 اسد عمر نے کہا کہ بھارت میں مریضوں سے ہسپتال بھر گئے ہیں اور کئی جگہوں پر آکسیجن کی کمی سامنے آئی ہے۔پاکستان سے آدھی آبادی والے ملک ایران میں یومیہ اموات 400تک پہنچ گئی ہیںاور نیپال جیسے ملک میں بھی یومیہ کیسز کی تعداد سات ہزا ر سے زائد ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بہت واضح ہے کہ ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔پہلی لہر کا جس طرح مقابلہ کیا اسی طرح متحد ہونے کی آج بھی ضرورت ہے۔ہم اس بار بھی کورونا وائرس کا اسی طرح مقابلہ کریں گے۔

Facebook Comments