پیر 20 مئی 2024

این سی او سی کا تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (دھرتی نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ کر لیاہے ۔

 دھرتی نیوز  کے مطابق این سی او سی کا کہناتھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع وباءکے پھیلاﺅ کی شرح کے پیش نظر کی گئی ہے ، تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر 18 مئی کو نظر ثانی کی جائے گی ۔ اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

اس کے علاوہ اسدعمر نے کورونا کی دنیا بھر میں جاری صورتحال پر بھی نظر ڈالی اور کہا کہ بروقت فیصلوں کے باعث ملک میں کورونا کے پھیلاﺅ کی شرح کو کنٹرول کر لیا گیاہے ، بھارت میں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں اور آکسیجن کی قلت ہے جبکہ نیپال جیسے چھوٹے ملک میں بھی کورونا مریضوں کی یومیہ تعداد سات ہزار تک پہنچ گئی ہے ، نیپال میں کورونا کے باعث ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ، ایران میں بھی کورونا کیسز میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

Facebook Comments