پیر 20 مئی 2024

کوئٹہ میں مکمل لاک ڈاؤن کے خلاف تاجر برادری کا دھرنے کا اعلان

کوئٹہ (دھرتی نیوز) کوئٹہ کی تاجر برادری نے حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کے خلاف دھرنے کا اعلان کر دیا،حالات کے پیش نظر مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔

  دھرتی نیوز کے مطابق انتظامیہ نے منان چوک اور ملحقہ تمام راستے بند کر دیے ہیں ،صوبائی حکومتوں کی جانب سے 16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا جو 8مئی سے نافذ العمل ہو چکا ہے ۔

کاروباری برادری کی جانب سے رمضان کے آخری ایام میں مخصوص اوقات کی بجائے مکمل لاک ڈاؤن کے خلاف مزاحمت کی جا رہی ہے ۔اس سے قبل ملتان میں انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 26دکانوں کو سیل کیا جبکہ تین افراد کو گرفتارکیا گیا۔

 ملتان کی انتظامیہ کی جانب سے 50 فیصد سے زائد سواریاں سوار کرنے پر سات بسوں کو تحویل میں لیا گیا۔

Facebook Comments