پیر 20 مئی 2024

ویکسی نیشن زیادہ عمر کے لوگوں کو پہلے کیوں لگائی گئی ؟ اسد عمر نے پہلی مرتبہ وجہ بیان کر دی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسدعمر نے کہاہے کہ کورونا ویکسین کی محدود دستیابی کے باعث ویکسی نیشن کیلئے زیادہ سے کم عمر والوں کی طرف آ رہے ہیں ،

 ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسد عمر کا کہناتھا کہ مسلسل کوششوں سے ویکسین کی سپلائی اور ویکسی نیشن کی صلاحیت مرحلہ وار بڑھائی جا رہی ہے،ویکسی نیشن کے لئے ہماری توجہ کا مرکز معاشرے کا کمزور اور خطرے سے دوچار طبقہ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا سے اموات کا خطرہ عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے، پاکستان میں 40 سال سے کم عمر افراد کی کورونا سے موت کی شرح ایک فیصد سے کم ہے، اسی طرح 41 سے 50 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 1.8 فیصد ، 51 سے 60 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 3.8 فیصد اور 61 سے 70 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 7.2 فیصد ہے۔

 وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ 61 سے 70 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 7.2فیصد ، 71 سے 80 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 11.1فیصد ہے،80 سال سے زائدعمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 15 فیصد سے زائد ہوجاتی ہے۔ ملک میں 40 سال سے کم عمر کی آبادی 77 فیصد ہے جس کی کورونا سے شرح اموات 9 فیصد ہے، 60 سال سے زائد عمر کی آبادی صرف 7 فیصد ہے جس میں کورونا سے شرح اموات 53 فیصد ہے۔

Facebook Comments