پیر 20 مئی 2024

آج چاند نظر آسکتا ہے یا نہیں؟ فواد چوہدری کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج (بدھ کو)پاکستان میں چاند کا نظر آنا ممکن نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔‘

Facebook Comments