پیر 20 مئی 2024

رنگ روڈ سکینڈل ۔عمران خان اور عثمان بزدار مجرم ہیں:مریم اورنگزیب

 (دھرتی نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ سکینڈل تحقیقاتی رپورٹ کے بعد وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار رنگ روڈ سکینڈل کے مجرم ہیں، یہ بے ضابطگیاں نہیں، 25 ارب سے زائد کا ڈاکا ہے، عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او نہیں ملے گا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد عمران صاحب، عثمان بزدار اور تمام ذمہ دار افسروں کو گرفتار کیا جائے، ان کے ہوتے ہوئے بلا امتیاز انکوائری نہیں صرف مافیاز کی سہولت کاری ہوسکتی ہے، عمران صاحب ایک طرف شہباز شریف پر مقدمے بنواتے، ای سی ایل میں نام شامل کراتے ہیں تو دوسری طرف شہبازشریف کے بنائے منصوبے کو تبدیل کر کے رینٹ سیکرز کو فائدہ دیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اربوں کے منصوبے لگائے اور عمران صاحب کو کرپشن کا ایک دھیلہ نہیں ملا، شہباز شریف کا منصوبہ ری الائین کر کے ڈاکہ ڈالا گیا۔

Facebook Comments