پیر 20 مئی 2024

عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا عمل ثابت کرتا ہے کہ عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں ۔

دھرتی نیوز  کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اعلان توہین عدالت کا جرم کرنے کا باضابطہ اعتراف ہے ،عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو غریب یاد نہیں رہے ، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا یاد تھا۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر پہلے گھنٹے میں عوام کے لیے کچھ کرنے کی بجائے عمران صاحب نے شہباز شریف صاحب کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا، عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر پہلے گھنٹے میں عوام کو 19 فیصد مہنگی سے نجات دلانے کا کوئی اقدام کرنے کی کوئی توفیق نہ ہوئی۔

Facebook Comments