پیر 20 مئی 2024

مریم نواز کا رویہ بھی بھارتی سیاستدانوں کی طرح ، کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا رہی ہیں ، فواد چودھری

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح اتر پردیش الیکشن مہم میں بھارتی سیاستدانوں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائیں ، یہاں یہی رویہ مریم نواز کا ہے ۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان میں لوگ سڑکوں پر بے آسرا پڑے ہیں تو اس لئے کہ ہسپتالوں میں جگہ نہیں آکسیجن بیڈز ختم ہو چکے ہیں ،اس حالت میں پہنچنے کی بڑی وجہ وہاں کے سیاستدانوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ تھا ۔

فواد چودھری نے مریم نواز کے گزشتہ روز کے شیخو پورہ جلسے کی ویڈیو بھی شیئر کی ۔

Facebook Comments