پیر 20 مئی 2024

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

لاہور(دھرتی نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے سارے ملک کے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں سے 14ہزار ارب کا قرضہ بڑھ گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ناقص پالیسی سے ملکی قرضوں میں تاریخی اضافہ ہوا ہے اورکابینہ کے فیصلوں سے گیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔لنگرخانے کھل رہے ہیں،بیرون ملک سے چاول مل ر ہے ہیں،آٹے کی مدمیں ڈاکہ ڈل جائے تووزیرکوہٹادیا جاتا ہے۔عمران خان کے فیصلوں سے 50لاکھ لوگ بےروزگارہوگئے۔

ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لئے باہمی افہام تفہیم اور قومی اتحاد کی ضرورت ہے:رحمان ملک
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کیخلاف کرپشن،کک بیکس کاکوئی ثبوت نہیں ملا اور عدالت نے انہیں بیرون ملک علاج کے لئے جانے کی اجازت دی مگر حکومت نے عدالتی حکم ہو ا میں اڑا دیا۔ شہبازشریف کی آمدن اوراثاثے ایف بی آرمیں ڈکلیئرہیں۔نیب شہبازشریف کےخلاف کچھ ثابت نہ کرسکا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزراکوکہاکارکردگی کوہائی لائٹ کروکیاوہ14ہزارکے قرضے اور17فیصدمہنگائی کوہائی لائٹ کریں گے،وزیراعظم نے خودراولپنڈی رنگ روڈمنصوبے کی توسیع کی منظوری دی اب انکوائری کے آرڈرنہ دیں تماشانہ بنائیں،عمران خان کوگرفتارکیا جائے۔ریکارڈٹیمپرڈکرکے بنی گالامحل ریگولرائزکیاگیا،استعفے لے کرقوم کوبےوقوف بنانےکی کوشش کی جاتی ہے۔

Facebook Comments