پیر 20 مئی 2024

نبوی ؐ فرمان: اونٹنی کا دودھ کے حیرت انگیز کمالا ت

اونٹنی کا دودھ خاندان بھر کی صحت کا ضامن ہے۔ اور اونٹنی کا دودھ انتہائی زود اثر ہے ۔ اور فوری توانائی مہیا کرتا ہے۔ ضعیف ، کمزور اور بوڑھے لوگوں کےلیے اس دودھ کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے۔ اور طب نبوی ﷺ کا تجویز کردہ علاج اونٹنی کادودھ غذا بھی ہے اور علاج بھی ہے اس میں صحت بھی ہے عافیت بھی ہے اور شفاء بھی ہے۔

موجود ہ دو ر کے نامور غیر مسلم محقق نے اعتراف کیا ہے کہ اونٹنی کے دودھ کی طبی اہمیت کا اندازہ سب سےپہلے مسلمانوں کے پیغمبر محمدﷺ کو تھا۔ ہم آپ کو اونٹنی کے دودھ کے حیرت انگیزکمالات آپ کو بتائیں گے۔ زمانہ ء قدیم کی طرح عصر حاضر صحرائی لوگ اسے بنیادی غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اور عرب اونٹنی کے دودھ کو متعدد بیماریوں کےلیے دوا خیال کرتے ہیں۔ عر ب سکالر امام رازی اور حکیم ابن سینا کے مطابق یہ دودھ دماغی کیفیات مزاج کے بگاڑ ، معدے کی تیزابیت اور دیگر تکالیف اور جگر کے امراض کا بہترین علاج ہے

کیونکہ اونٹنی کا دودھ بے ضرر انداز میں کام کرتاہے ۔ ہیپاٹائٹس، پیلیا، یرقان کے علاوہ جسم کے اندرونی اعضا ء کے ورم کے لیے اس کا استعمال نہایت مفید ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق اونٹنی کے دودھ میں کینسرسے شفایابی کے عناصر بھی موجود ہیں ۔ اور اس کے علاوہ یہ دودھ متعدد بیماریوں مثلاً استسخاء جس میں پیٹ میں پانی بھر جاتا ہے۔ اور ٹی ۔بی ، دمہ ، پیٹ کےتمام امراض ، قبض، بواسیر، معدے کی تیزابیت، جگر کی گرمی ، تلی کے مسائل اور متعد د دیگر بیماریوں کا مؤثر علاج ہے۔ اونٹنی کے دودھ میں شامل خاص معالجاتی عناصر اور پروٹین انتہائی خطرنا ک اور وبائی امراض میں حفاظتی اور دفاعی حصار کے طور پر کام کرتے ہیں۔

اور اس دودھ میں شامل جراثیم کش عناصر بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اونٹنی کے دودھ کے ایک لیٹر میں تقریباً باون یونٹ انسولین شامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگرکئی خصو صیات کی بناء پر اس دودھ کا مستقل استعمال شوگر کے مریضوں کےلیے انتہائی فائدہ مندہے۔ ذہنی طور پر معذوری کا شکا ر بچوں کے لیے قدرتی دوا ہے ماں کے دودھ کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے شیر خوار بچوں کےلیے بہترین غذا ہے۔متعدد عرب ممالک مائیں اپنے بچوں کو ما ں کے دودھ نعم البدل کے طور پر اور متعدد امراض سے بچاؤ کےلیے اونٹنی کادودھ استعمال کرواتی ہیں۔

حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے انتہائی مفید ترین ہے۔ اور طویل بیماری کے بعد جلدی بحالی صحت کےلیے ہائی پاور اینٹی بائیو ٹک ادویا ت کے مضر اثرات سے بچاؤ اور کیموتھراپی کےعمل سے گزرنے والے مریضو ں کے لیے اونٹنی کادودھ حفاظتی حصا ر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اورکیمو تھراپی کے بعد اس کے مسائل کے حل میں معاون ہے۔

اونٹنی کادودھ انتہائ زود اثر ہے ۔ اور فوری توانائی مہیا کرتا ہے۔ اونٹنی کا دودھ بہترین سلمنگ ٹانک ہے اس دودھ کا مستقل استعمال خاندان بھر کی صحت کا ضامن اور متعدد بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہے طریقہ استعمال یہ ہے کہ صبح نہارمنہ ایک گلاس روزانہ اور عصر کے بعد ایک گلاس پینا ہے۔ اور اس کے فوائد میں سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ یہ طب نبوی ؐ میں بھی شامل ہے۔

Facebook Comments