پیر 20 مئی 2024

آنے والا بجٹ عوامی منگوں کی ترجمانی کرے گا، فردوس عاشق اعوان

لاہور(دھرتی نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک خاندان ہے اور گلوے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔ آنے والا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور آنے والے بجٹ سے عوام کو ترقی وخوشحالی میں مدد ملے گی۔

 تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام محکمے بجٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے 25 فیصد تنخواہوں میں ریلیف دیا ہے جبکہ مڈل کلاس اور تنخواہ دار طبقے کے لیے موجودہ حالات میں گزارا کرنا مشکل ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہی خاندان کے سربراہ اپنے بیٹوں کے دفتروں میں رونمائی کرتے ہیں۔ آپ علاج کرانے گئے تھے یا بیٹوں کے کاروبار دیکھنے گئے تھے۔

Facebook Comments