پیر 20 مئی 2024

پاکستان نے کورونا ویکسین تیار کرلی۔۔۔

(دھرتی نیوز) پاکستان نے مقامی سطح پر کوروناویکسین کامیابی سے تیار کرلی یہ ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے تیار کی۔

ذرائع کے مطابق کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے، پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی ہیں، مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لئے دستیاب ہوگی یہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے، چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی، پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔ کوروناویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کے لئے خام مال چین سے جلد آئے گا۔

ویکسین سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے کوالٹی کنٹرول ڈویژن میں ویکسین کا ٹیسٹ جاری ہے، ٹرائلز کے ابتدائی نتائج میں کورونا ویکسین محفوظ اور مؤثر پائی گئی ہے، این آئی ایچ کورونا ویکسین تیاری کی دستاویز ڈریپ کو جمع کرائے گی، نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل ڈریپ ویکسین کی جانچ کرے گی۔ ویکسین کے استعمال کی حتمی منظوری ڈریپ کنٹرول لیب دے گی، ڈریپ سے منظوری ملنے پر کورونا ویکسین ملک میں استعمال ہوسکے گی۔

Facebook Comments