پیر 20 مئی 2024

حکومت ہمارے منصوبوں پر صرف تختیاں لگا رہی ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد( دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے ، صرف ہمارے دور کے منصوبوں پر تختیاں لگائی جا رہی ہیں

مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ای لرننگ پروگرام پر بریفنگ لی جا رہی تھی ، ای لرننگ پروگام شہباز شریف نے شروع کیا تھا،  شہباز شریف کے دور میں دس لاکھ کتابوں کو الیکٹرانک شکل دی گئی، عمران خان کا ویژن ہے ای جھوٹ بولنا ، پھر اس کو بھول جانا، ہر منصوبہ بند کر کے الزام لگا کر ڈاکے ڈالتے ہیں ، پھر اس منصوبے پر انکوائری کمشین بناتے ہیں، تین سال سے عوام کاپیسہ لوٹا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں ہر ہفتے مہنگائی میں 17 فیصد اضافہ ہوا ، پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم ہے، آٹا چوری ، گھی اور ادویات چوری میں یہ لوگ انقلاب لائے، ان کا انقلاب ملک کو قرض بڑھانے میں ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف نے سستے ترین منصوبے لگائے ۔شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال کر توہین عدالت کی گئی۔آٹے کی قیمت 130 روپے کلو ہو گئی ، اسکو کم نہیں کیا جا سکا۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھ اکہ اگر مسلط ٹولہ فراڈ کرے گا تو عوام کے ہاتھ ان کا گریبان پکڑیں گے ،پی ٹی آئی پانچ کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے لے آئی،انہوں نے 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کردیا۔

Facebook Comments