پیر 20 مئی 2024

نواز اور مریم تاثر دیتے تھے کہ انہیں کسی مقدمے میں سزا نہیں ہوئی ، فواد چودھری

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی لندن میں پانامہ پیپرز کے ذریعے منظرعام پر آنیوالی اربوں روپے کی جائیدادوں کے مقدمے پر اپیل کی سماعت ہونے جارہی ہے، احتساب عدالت اس مقدمے میں نواز شریف کو گیارہ سال اور مریم نواز کو آٹھ سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انہیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں ، ان مقدمات میں سیدھی بات یہ ہے کہ آپ نے لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں آپ کے ظاہر اثاثے اس قسم کی جائیداد خریدنے کے متحمل نہیں تھے تو آپ نے کیسے یہ جائیداد خریدی؟۔

Facebook Comments