پیر 20 مئی 2024

نیب ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے، تین سال سے پورا زور لگا چکے ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف کرپشن کا ایک بھی مقدمہ ثابت نہیں کر پائے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہر مہینے اربوں کھربوں کے سکینڈل عوام کےسامنے آرہے ہیں لیکن نیب نہ نوٹس لیتا ہے نہ کوئی کارروائی کرتا ہے ، عوام آج بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں کیونکہ حکمران خود ڈاکے ڈالنے والے ہیں ۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام آج بھی 110 روپے کول چینی خرید رہے ہیں ، چینی کی قیمتیں بڑھانے کا کون ذمہ دار ہے آج تک پتہ نہیں چلا ، وزرا ، مشیر استعفے دے رہے ہیں لیکن انکوائریز مکمل نہیں ہو رہی ۔ حکمران سارا دن یہ سوچتے ہیں کہ کس طرح اپوزیشن کو لڑایا جائے ان کے خلاف مقدمات بنائے جائیں ۔ نہ ہی ان کے وزرا اور نہ ہی حکومت کے بیانات میں کوئی سچائی ہوتی ہے ۔

Facebook Comments