پیر 20 مئی 2024

وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت ہر محاذ پر بہترین سفارتکاری کی گئی، فردوس عاشق اعوان

 لاہور(دھرتی نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجا ب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کی زیر قیادت ملکی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے اور ہر محاذ پربہترین سفارتکاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کی بہتری،صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے غربا کے لئے گھر، پناہ گاہیں اور احساس پروگرام کا اجرا کیا گیا ہے، عالمی وبا کوروناوائرس کے باوجود ملکی ایکسپورٹس میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔نئے ڈیمزکی تعمیرا ور نہری نظام کی بہتری کے لئے کام جاری ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے صحت کارڈ، کسان کارڈ اور میڈیسن کارڈ کا اجر ا بھی کیا ہے۔

Facebook Comments